لاہور(کلچرل رپورٹر)ماڈل حراخان نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنے ساتھی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سندس فائونڈیشن سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مریض بچوں سے ملاقات کی انہیں پھول اور تحائف پیش کئے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ان بچوں کی خواہش پر وہ سیالکوٹ آئیں ۔حراخان کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کو دیکھ کر دکھی ہوئیں کیونکہ یہ ننھے پھول اس مرض کے ساتھ اپنی زندگی جینے پر مجبور ہیں اور انہیں خون کی ضرورت رہتی ہے ۔ افسوس کے ان مریض بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور بلڈ ڈونرز کی کم۔حراخان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دینے چاہیئں تاکہ یہ پھول مرجھا نہ سکیں۔