ناگپور (نیٹ نیوز)انڈیا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ،ایس ایم ایز نتن گاڈکری نے کہا انہوں نے محکمہ کے افسروں کو تنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے عوام کے کام نہ کئے تو میں لوگوں سے کہوں گا کہ انکی دھلائی کرو ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکا کو کہا کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے بزنس کو بڑھائیں ،انہوں نے کہا کہ بزنس مینوں کو حکومتی اہلکاروں کی طرف سے ہراسا ں کیا جارہا ہے ۔انہوں کہا شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین آ پکے پاس کیوں آتے ہیں اور آپ سے ہفتہ(رشوت ) لیتے ہیں ، میں نے انکے منہ پر کہا ہے کہ آپ گورنمنٹ ملازم ہیں ، مجھے لوگوں نے منتخب کیا ہے ،میں لگوں کو جوابدہ ہوں ،اگر آپ چوری کرو گے تو میں آپکو چور کہوں گا ۔میں نے اپنے آفس میں افسروں اور ملازمین کے اجلاس میں یہ پیغام واضح طور پرپیغام دیا ہے کہ 8روز میں مسائل حل کر و ورنہ میں عوام کو کہوں گا قانون ہاتھ میں لیکر ان کی دھلائی کرو ۔