کوالالمپور(آن لائن)چھ ملائیشین مسلم باشندوں کو اطلاعات کے مطابق اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عبادات میں غفلت برتنے پر ایک ماہ تک قید کی سزائیں سنا دی گئی ہیں جس سے بدھ کو کثیرالنسلی ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی قدامت پسندی سے متعلق تازہ تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ملائیشیاء میں مسلمان مردوں کے لئے جمعہ کی نماز کی ادائیگی لازمی ہے تاہم اس میں غفلت برتنے پر اس قسم کی سخت سزائیں دینے کا یہ واقعہ غیر معمولی ہے ۔اخبار ہارئین میٹرو نے بتایا کہ 17سے 35برس کی عمر کے مردوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کی بجائے ایک آبشار کی سیر کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ۔انہیں فی کس 2400اور 2500رنگٹ (575-600ڈالر) تک کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔