نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربالآخربول پڑی۔اپنے بیان میں ملالہ نے کہاکہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں رہنے اورکام کرنے والے صحافیوں،انسانی حقوق کے کارکنوں اورطلبا سے بات ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کے بلیک آؤٹ کی وجہ سے اس رابطے میں بہت مشکل ہوئی۔ کشمیریوں کارابطہ دنیا سے منقطع ہے اور وہ اپنی آوازدنیا تک پہنچانے سے قاصرہیں۔کشمیری لڑکیوں نے مجھے بتایاکہ کشمیرکی صورتحال پرکہاجاسکتاہے کہ وہاں مکمل خاموشی ہے ۔کشمیری لڑکیوں کاکہناتھاکہ ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہم جان سکیں ہمارے ساتھ کیا ہورہاہے ۔ ہم بس اپنے گھروں کے باہربھارتی فوجیوں کے بوٹوں کی آوازسنتے ہیں جو بہت خوفزدہ ہے ۔انہوں نے کہا کشمیرمیں بچوں ،جوانوں سمیت ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر شدید تشویش ہے ۔چالیس روز سے بچے سکول نہیں جاسکے ۔لڑکیاں گھرسے باہر نکلتے ہوئے ڈرتی ہیں۔اقوام متحدہ اور دیگرعالمی رہنماؤں سے میرامطالبہ ہے کہ کشمیرمیں امن کیلئے کام کریں۔عالمی رہنماکشمیریوں کی آوازسنیں اور بچوں کا دوبارہ سے سکول جانا ممکن بنائیں۔