لاہور(نیٹ نیوز) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم بنانے والے بھارتی ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی طالبہ پر فلم بنائے جانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔فلم کے ٹریلر جاری کیے جانے کے بعد اب ہدایت کار امجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور انہیں کافی وقت سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،بھارتی خبر رساں ادارے انڈو ایشین نیوز سروس سے بات کرتے ہوئے امجد خان کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت ہے کہ ان کی فلم ’گل مکئی‘ پر تنگ نظر لوگوں کو پریشانی ہے ۔