لاہور(نامہ نگار خصوصی) صوبے بھر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی ای لائبریریز کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب سپورٹس بورڈ سے 3 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی۔۔درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپورٹس بورڈ نے صوبے کے 36 اضلاع میں ای لائبریریز قائم کیں، جن کیلئے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے عمارات بنائی گئیں، تمام اضلاع میں گریڈ ایک سے اٹھارہ تک ملازمین بھرتی کئے گئے استدعا ہے کہ عدالت مستقل پراجیکٹ کے تمام ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دے ۔