ملتان، اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، سپیشل رپورٹر ) ملتان پولیس کی پولیس گردی جاری رہی، مذہبی احتجاج کی کوریج کرنے والے نائنٹی ٹو نیوز کے رپورٹر محمد آصف کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،موبائل فون بھی چھین لیا ، پولیس گردی پر صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے شدید مذمت کی ، رپورٹر محمد آصف بہاولپور بائی پاس پر دھرنے کی کوریج کے لئے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ، اسی دوران ایس پی کینٹ کے پرسنل گن مین قدیر نے رپورٹر آصف کو گریبان سے پکڑ کر زمین پر گرایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر کر موبائل فون چھین لیا، سی پی او ملتان نے اہلکار سے موبائل فون واپس کرایا۔اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے بہارہ کہو میں مظاہرہ کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کے دوران شیل لگنے سے روزنامہ 92 اسلام آباد کے سینئر فوٹو گرافر سہیل شہزاد زخمی ہوگئے ، جب ریسکیو ون ون ٹو ٹو سے سہیل شہزاد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تو ریسکیو ون ون ٹوٹو حکام کا کہنا تھا کہ ان کی پاس کوئی ادویات موجود نہیں ، وہ صرف زخمیوں کو ہسپتال تک منتقل کرسکتے ہیں ۔