لاہور /ملتان،اسلام آباد ( کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر ،خصوصی رپورٹ) اے این ایف نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 4 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے ، نجی ائیر لائن کے ذریعے جدہ جانے والے مسافروں کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ ملزمان کے بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن نکل آئی ۔گرفتار ملزموں میں بھکر کی اقبال بانو،میانوالی کی اختر پروین،خوشاب کا شیر زمان شامل ہیں۔علاوہ ازیں پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے پسنی، بلوچستان کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور تقریباً 1200 کلوگرام حشیش ضبط کرلی جو سمندری راستے بیرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ ضبط منشیات کو مزید کاروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔