ملتان ( جنرل رپورٹر)بااثر زمیندار نے آٹھ سالہ بچے پر پالتو کتا چھوڑ کر تماشا دیکھتا رہا۔ موضع ساہی چاون کے رہائشی محمد اعجاز کے آٹھ سالہ بیٹا ذوالقرنین پر بااثر زمیندار نے اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا جو بچے کو نوچتا رہا اور کتا کامالک تماشہ دیکھتا اور کہتا رہا اپنے باپ اعجاز کو بلاؤ جبکہ بچے کی والدہ نے چیخ و پکار سن کر اپنے بیٹے کو کتے کے چنگل سے بچایا عینی شاہدین کے مطابق وجہ عناد یہ تھی محمد اعجاز کی بااثر زمیندارسے زمین کے تنازع پر توتکرار ہوئی تھی جس کی رنجش پر اس کے آٹھ سالہ معصوم بیٹے پر کتا چھوڑ دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ الپہ نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔