ملتان (سٹاف رپورٹر) کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی - ملتان ریلوے سٹیشن پر ڈرائیور کی لاپرواہی،اچانک بریک لگا کر سپیڈ بڑھانے سے گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی - دو گھنٹے مسافر سردی میں ٹھٹھرتے رہے - تفصیلات کے مطابق جمعرات کو رات گئے کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بچ گئی ، ملتان ریلوے اسٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی - ہزارہ ایکسپریس کی 6 اور 7 نمبر بوگی الگ ہوگئی،ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچانک بریک لگا کر سپیڈ بڑھا دی - جس سے دونوں بوگیوں کے درمیان لگا لاک ٹوٹ گیا - عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے اچانک بریک لگا کر دوبارہ سپیڈ دے دی جس کے باعث حادثہ پیش آیا - ہزارہ ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کے لئے مرمتی کام جمعرات کی رات دو گھنٹے تک جاری رہا،ہزارہ ایکسپریس دو گھنٹے ملتان ریلوے سٹیشن پر رکی رہی جسے ٹھیک کرنے کے بعد روانہ کردیا گیا - حادثے کے باعث ٹرین خراب ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی رہا ۔ ہزارہ ایکسپریس