لاہور، ملتان (کرائم رپورٹر، خصوصی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی کی ملتان میں کاروائی، دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے 4 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گردوں کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی ،دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے ، ہلاک دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے 3 افسروں کے قتل کے علاوہ حساس ادارے کے تین افسروں اور لاہور میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن کے اغوا میں بھی ملوث تھے ۔۔مقابلے کے دوران ملزموں کے 3ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، ملزموں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بھی فائرنگ کی۔