ملتان (خبر نگار)پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ کے 1160 زائرین گھروں کو چلے گئے ، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک آور سی پی او زبیر دریشک نے پہلے قافلے کو لیبر کمپلیکس سے الوداع کیا ۔پہلے قافلے میں اٹک،راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے زائرین شامل ہیں۔ روانگی کے وقت زائرین کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔بچے ، خواتین،جوان، بوڑھے سب خوشی سے نہال تھے اور زائرین اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بے تاب تھے ۔اس موقع پر درجنوں زائرین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بہترین میزبانی پر اظہار تشکر ادا کیا۔زائرین نے کہا کہ قرنطینہ میں بہترین انتظامات پر وہ ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں ۔انہیں اہلیان ملتان کی میزبانی ہمیشہ یاد رہے گی ۔