لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے چیف آ پریٹنگ آفیسرسبحان احمدنے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہونے کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا ہے بورڈ نے تمام معاملات کو طریقہ کار کے مطابق ہی چلانا ہے ، الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے کرپشن کے کوئی شواہد تاحال پی سی بی کو نہیں ملے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبحان احمد کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہونے سے بورڈ کو ہونے والے نقصان کا اس ماہ کے آخر تک پتہ چل جائے گا ۔ لیگ انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان مختلف معاملات چل رہے ہوتے ہیں تاہم بورڈ نے ملتان سلطانزانتظامیہ کو پورا موقع فراہم کیا جس میں ناکامی کے بعد یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا ۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17نو مبر کو اپنے شیڈول کے مطابق ہو گا ۔ ایک بات طے ہے کہ بھارت آئے یا نہ آئے یہ اجلاس اپنے شیڈول کے مطابق ہو گا ۔الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے کرپشن کے شواہد پی سی بی کو فراہم نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے سبحان احمد نے کہا کہ ہم نے الجزیرہ ٹی وی کوا س معاملے پر لکھ رکھا ہے مگر ابھی تک انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 17 نومبر کو کھیلا جائے گا کوئنز لینڈ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 17 نومبر کو کوئنز لینڈ میں کھیلا جائیگا۔میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پروٹیز نے کینگروز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔