ملتان (خبر نگار) پی ایس ایل فائیو میلہ اولیاء کی سر زمین پر سج گیا۔ آج ملتان کے سلطانز کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے گا۔ دوسری جانے آج کے میچ تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں ۔گزشتہ میچ میں شائقین سے گراؤنڈ کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ گزشتہ روز ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی کراچی کنگز کے بابر اعظم نے فیلڈنگ اور سلپ میں فیلڈنگ کی بھر پور تیاری کی۔ اسٹیڈیم میں چار پریکٹس وکٹوں پر نیٹ لگائے گئے۔