ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے عید الاضحٰی کے موقع پر پارکوں کے ناکارہ جھولے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے جھولوں کی انسپکشن کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ، ٹیم فوری طور پر شاہ شمس پارک اور جناح پارک میں سروے کر کے جھولوں کی فٹنس کا جائزہ لے گی، پی ایچ اے ٹیم کی انسپکشن کے دوران خراب حالت میں پائے جانے والے تمام جھولوں کو بند کر دیا جائے گا ، عید الفطر کے موقع پر بھی 9 خطرناک جھولے بند کر دیے گئے تھے ، ذرائع کے مطابق کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے خطرناک جھولوں پر پابندی لگائی جائے گی ۔