ملتان(نیٹ نیوز) ملتان میں شوکت نامی گداگر انگریزی بول کر لوگوں سے بھیک مانگتا ہے ،سوشل میڈیا پر شوکت گداگر کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہیں۔ شوکت کا کہنا ہے کہ وہ ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ ہے اور 4 سالسے انگریزی بول کر بھیک مانگ رہا ہے جبکہ ڈیمز فنڈ مہم میں 10 ہزار روپے کا عطیہ دیا تھا جسکے بعد نیب ٹیم نے آفس بلا کر ایک گھنٹہ تفتیش کی اور پوچھا اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں جس پر میں نے کہا میرا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں ہے ۔شوکت نے چیئرمین نیب سے اپیل کرتے ہوئے کہا میرے اکاؤنٹ سے کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے ۔شوکت نے مزید بتایا کہ بھیک کے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کراتا ہوں، میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملازمتوں کے اعلان میں سے صرف ایک ملازمت ملنے کا منتظر ہوں، اپنی جمع کردہ رقم اور ایک کروڑ روپے کی بیمہ پالیسی اپنے چاروں بچوں کے نام کرنا چاہتا ہوں۔