ملتان(92نیوزرپورٹ)شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین کیخلاف بیان کیوں دیا؟ 92نیوز نے پتہ لگا لیا۔ملتان کا ضمنی الیکشن جہانگیرترین اورشاہ محمودقریشی کے درمیان وجہ تنازع بنا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پی پی 218کے ضمنی انتخاب میں جہانگیرترین پرپارٹی امیدوارکی مخالفت کا الزام لگادیا۔ شاہ محمود گروپ کے مطابق جہانگیرترین نے سکندربوسن،گیلانی اورن لیگ کیساتھ گٹھ جوڑکیا،پیپلزپارٹی کے امیدوارکواتنے ووٹ ملنے میں جہانگیرترین کا بھی کردارہے ۔دوسری طرف ترین گروپ نے شاہ محمود گروپ کا الزام مستردکردیا،ترین گروپ کے مطابق جہانگیرترین نے کسی سطح پر پارٹی امیدوارکی مخالفت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود نے جہانگیرترین کی مخالفت سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔جہانگیرترین اورشاہ محمود ماضی میں تنظیمی انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل رہے ،ملتان ضلع میں پارٹی انتخابات میں بھی ترین اورقریشی کا جوڑپڑتارہا،شاہ محمود کو صوبائی الیکشن ہرانے والے سلمان نعیم بھی دونوں رہنمائوں میں مخالفت کا سبب بنے ،جہانگیرترین نے شاہ محمود کو ہرانے والے سلمان نعیم کو پارٹی میں شامل کرایا،ذرائع شاہ محمودکے مطابق ترین نے آزادامیدوارسلمان نعیم کی کامیابی میں بھی کرداراداکیاتھا۔