ملتان (نیوز رپورٹر)سابق صدرہائیکورٹ بارملتان پرضلع کچہری میں حملہ کرنے پروکلانے تین ملزموں کوتشددکانشانہ بنانے کے بعدپولیس کے حوالے کردیا، واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بارنے ہڑتال کردی۔تفصیل کے مطابق سابق صدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان شیرزمان قریشی کی جانب سے تھانہ کینٹ میں 26 ستمبرکواپنی گاڑی اوررجسٹریشن بک لے جانے جبکہ تھانہ چہلیک میں 6 کروڑ20 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے دومقدمات درج کرائے گئے تھے جس میں مقامی پراپرٹی ڈیلرزبیرفاروق خان اوران کے بیٹوں طیب بلال خان اورعمرفاروق خان نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائرکی تھی جس کی ایڈیشنل سیشن جج ملتان حافظ محمدیوسف کی عدالت میں سماعت ہوئی ، ملزموں کے وکیل نے اپناوکالت نامہ پیش کرتے ہوئے مہلت کی استدعاکی جس پر سماعت 13 اکتوبرتک ملتوی کرنے کاحکم دیاگیا، عدالت سے نکلتے ہی ہنگامہ ہوگیااورسابق صدراوران کے ساتھیوں نے ان پرحملہ کرنے والے ملزموں عمران،ناصراورایک نامعلوم کو پکڑ لیاجن کودیگروکلائنے تشددکانشانہ بنانے کے بعدپولیس تھانہ چہلیک کے حوالے کردیا ۔ واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان نے ساڑھے 11 بجے دن کے بعدمکمل ہڑتال کردی اور وکلا مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔