ملتان (خصوصی رپورٹر) چنی گھوٹ میں حادثے کا شکار تیز گام ایکسپریس کے ملتان پہنچنے پر مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نے انجن کے سامنے اکٹھے ہوکر وزیر ریلویزشیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا حادثہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، شیخ رشید تبلیغی جماعت کو بد نام کر رہے ہیں، قصور واروں کو سخت سے سخت سزا دی دینی چاہیے ۔