ملتان ( جنرل رپورٹر) چولستان میں 600 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ معاملہ،پی پی 257 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے چودھری مسعود آج قومی احتساب بیورو ملتان میں پیش ہوں گے ، مذکورہ ایم پی اے چولستان میں 600ایکڑ پر قابض ہیں اور اپنے بیٹے جو سرکاری ملازم ہیں ان غیر قانونی طور پر نمبردار بنوایا۔نیب ملتان نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایم پی اے چودھری مسعود کو آج نیب آفس ملتان میں جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔