لاہور(شوبز ڈیسک) شالیمار تھیٹر لاہور میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’میٹھیاں شرارتا ں‘‘آج شروع ہو گاجس میں ملتانی حسینہ ثنا ء خان او رلاہوری بلبل زویا چوہدری پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کریں گی ،ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ،سٹیج ڈرامہ ’’میٹھیاں شرارتا ں‘‘ کی کاسٹ میں ثناء خان ،زویہ چوہدری کے علاوہ آفرین پری،مہک علی،سنہری خان،شاہد خان،مختار چن،اسد مکھڑا،عقیل حیدر،شجر عباس،ببورانااورکاشف چن شامل ہیں۔