لاہور/پشاور (کر ائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر) ملت پارک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے 35 سالہ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ،تین روز قبل مقتول کے بھتیجے پو لیس سب انسپکٹر کے بیٹے وقا ص گجر کو بھی مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے حسین آباد کا رہائشی 35 سالہ مقصود اپنے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،مقصود گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ، 3 روز قبل نامعلوم افراد نے مقصود کے بھتیجے وقاص گجر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ عدالت پیشی سے واپسی کے بعد محلے میں بیٹھا ہوا تھا۔ پو لیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ قتل میں کو ئی اپنا ملو ث ہے جسکی وجہ سے چچا بھتجا کی ہلا کت ہو ئی ہے ۔ادھر پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ملازئی میں خواتین کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں اور مقدمہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق شاکر اور اشرف گل کے مابین مستورات کا تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ ہفتہ کے روزشاکر، اورنگزیب اور سمیع اللہ ولد اورنگزیب نے اشرف گل کے گھر واقع ریگی پر حملہ کردیا، فریقین کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جس میں دو بھائی شاکر، اورنگزیب ،سمیع اللہ جبکہ فریق دوم سے اشرف کے گھر کی ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔