ملتان (خبر نگار، خصوصی رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کا 781 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات گزشتہ روز شروع ہو گئی ہیں - سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار شریف کو غسل دے کر اور چادر پوشی کر کے باقاعدہ تین روز تقریبات کا آغاز کیا - جس کے بعد پہلی قومی زکریا کانفرنس ہوئی اس موقع پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ زین حسین قریشی، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میر ظہور حسین قریشی، چیئرمین اقلیتی کمیشن ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، محمد ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک، خواجہ راول معین کوریجہ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی ، خواجہ حلال الدین رومی, خالد جاوید وڑائچ،رانا عبد الجبار ، میاں جمیل احمد ، مفتی محمد عثمان پسروری ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق ، قاری سعید نقشبندی ،بشیر احمد نقشبندی ، نواز عاصم، احمد نواز عصیمی اور دیگر نے شرکت کی ، جس کی صدارت سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی - جبکہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے سر انجام دیئے ۔