لاہور، ملتان( خصوصی نمائندہ،سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز دربار حضرت بہائالدین زکریا ؒ کے احاطہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو دربار کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ وزیر مملکت شہریار آفریدی ‘ سید فخر امام ‘ مخدوم مرید حسین قریشی ‘ ملک عامر ڈوگر ‘ سید حسین جہانیاں گردیزی ‘ ڈاکٹر اختر ملک ‘ مخدوم زادہ زین حسین قریشی ‘ ابراہیم خان ‘ پیر ظہور قریشی‘ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شا ہ‘ ظہیر الدین علیزئی ‘ ندیم قریشی ‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ میاں طارق عبداللہ ‘ ملک سلیم لابر ‘ سید علی حیدر گیلانی‘ سید تنویر الحسن گیلانی‘ پیر عارف زمان قریشی‘ پیر حیدر زمان قریشی‘ رانا عبدالجبار ‘ ملک اسرار اعوان ‘ ملک عاطف مظہر راں ‘ تنویر اقبال ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ‘ سی پی او ملتان زبیر دریشک سمیت زندگی کے مختلف شعوبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں ریس کورس پارک لاہور میں بھی ادا کی گئی ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور ‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‘ مشیر تجارت رزاق داؤد ‘ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی ،صوبائی وزرا ئ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔