اوسلو(نیٹ نیوز)ناروے کی ایک مسجد میں حملہ کرنے والے شخص نے پولیس کے سامنے مسجد پر حملے اور اپنی سوتیلی بہن کا قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، اکیس سالہ ملزم کو دہشت گردی اور قتل کے الزامات کا سامنا ہے ۔اوسلو پولیس کے وکیل استغاثہ پال فریڈرک ہیورٹ کرابی نے ایک بیان میں بتایا کہ ملزم نے واقعات کا اعتراف کیا ہے تاہم اعتراف جرم نہیں کیا، تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ملزم کی وکیل صفائی اُنی فیریس نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے موکل نے واقعات کی وضاحت پیش کی اور وہ پولیس سے 'تعاون‘ کر رہا ہے ، عدالت کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث فیریس نے بھی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔