لاہور، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد(نامہ نگار، نمائندگان 92نیوز)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری بھائیوںسے یکجہتی کیلئے ملک بھر میںمظاہروںاور ریلیاںکا سلسلہ جاری رہا، مظاہرین نے جگہ جگہ بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے نذر آتش کئے ۔ لاہور میںاندرون شہر بورڈ کی 56 مارکیٹوں کے تاجروں نے دہلی دروازہ سے رنگ محل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پشاور میں کشمیر بچائو ریلی نکالی اوربھارت مخالف نعرے لگائے ۔ کوئٹہ میںپاکستان ورکرزپارٹی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا۔ مردان کے تاجر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور بھر پور احتجاج کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کا عزم کیا، مقررین نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، بھارت کا حالیہ اقدام کسی صورت قبول نہیں۔ جھنگ میںسکولوں کے طلباء نے شفقت شہید گراؤنڈ میں کشمیر لکھ کر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اپیکاضلع نیلم کے زیراہتمام دھرنا دیا گیا جہاںمودی کاپتلا جلایا گیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے ۔ قصور، نوشہرہ ورکاں، مچھ ، وادی نیلم، مظفر آبادسمیت دیگر شہروںمیںبھی احتجاج کیا گیا۔