کوالالمپور (صباح نیوز)ملائیشیا کے صوبے صباح میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے سے ملحقہ شہر تاواو کی فائر بریگیڈ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علاقے میں آتشزدگی کے اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا تاہم بروقت کارروائی کے باوجود 20 گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔آتشزدگی کے بعد کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔