لا ہو ر ،شیخوپورہ،شرقپور شریف،اوکاڑہ (کر ائم ر پو رٹر،نمائندہ 92 نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مخالفین کی فائرنگ ،عدالت آیا شخص اور یوسی چیئرمین قتل ۔ سابق رنجش پر خاتون کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ اکرم تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فیروز والا کچہری میں آیا تھا کہ مخالف محمد وقاص نے فائرمار دیا۔شرقپور کے گاؤں مزنگ نوآباد کے رہائشی اور یو سی ڈھامکے سے ن لیگ کے وائس چیئرمین عاصم بشیر نمبردار کا سنی کھوکھر وغیرہ کیساتھ کسی تنازع پر شرقپور پولیس سٹیشن میں پنچایت تھی واپسی پر سنی کھوکھر پارٹی کے چار افراد نے عاصم بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال لیجایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاصم بشیر جاں بحق ہوگیا۔اوکاڑہ چک نمبر 30جی ڈی کے رہائشی محمد علی کی بیوی زہراں بی بی کو ملزم شفقت نے 4ماہ قبل اغواء کر لیا تھا جسے پنچایت کے ذریعے واپس کیا گیا اسی رنجش پر ملزم شفقت نے اپنے 5ساتھیوں کے ہمراہ محمد علی کے گھر داخل ہوکر زہراں بی بی کو قتل کر دیا۔