لاہور(خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے پیپلز لیبر بیوروپنجاب کے خالی عہدوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی، ملک احتشام کو پنجاب پیپلز لیبر بیورو کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا چوہدری ساجد محمود گجر کو پیپلز لیبر بیوروپنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ ،راجہ پرویز اختر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سجاد احمد ساجد کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔