فیصل آباد(گلزیب ملک) ملک بھر کی جیلوں میں گنجائش سے تین گنا زائد قیدیوں کے پابند سلاسل ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ، ملک بھر میں واقع جیلوں میں قیدیوں کی بندش کی گنجائش 54 ہزار695 ہے جبکہ ان جیلوں میں 1 لاکھ 68 ہزار788 قیدی موجود ہیں،جن میں سزائے موت کی سزا پا نے والے قیدیوں کی تعداد 4 ہزار51بتائی جاتی ہے ،سب سے زیادہ قیدی پنجاب کی جیلوں میں بند ہیں جنکی تعداد 45 ہزار سے زائد بتائی جا تی ہے ، پنجاب میں موجود جیلوں کی تعداد 42، سندھ میں 24، خیبر پختو نخواہ میں 21 اور بلوچستان میں 11 جیلیں موجود ہیں، جیل ذرا ئع کے مطابق اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی تعداد 1لاکھ68 ہزار788 ہے جب ان قیدیوں میں سزا ئے موت پا نے والوں کی تعداد 4 ہزار51 بتائی جا تی ہے اسکے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 24 ہزار280 ہے ،32 ہزار 477 قیدیوں کو گنجائش رکھنے والی پنجاب کی جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کی تعداد 45 ہزار423، 13ہزار38 قیدیوں کی گنجائش رکھنے والی سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 16 ہزار739، 8 ہزار 395 قیدیوں کو پا بند سلاسل رکھنے کی گنجائش رکھنے والی خیبر پختونخواہ میں قیدیوں کی تعداد15 ہزار 969 اور2 ہزار585 قیدیوں کو بند رکھنے کی گنجائش رکھنے والی بلوچستان میں 2 ہزار14 قیدی اس وقت جیلوں میں بند ہے ، ملک بھر کی جیلوں میں موجود ان قیدیوں میں 4 ہزار 51 ایسے ہیں جنکو سیشن کورٹ، انسداد دہشت گردی کی عدا لتوں سے سزائے موت، دہشت گردی اور دیگر سنگین ترین جرائم میں سزائے موت سنائی گئی ہے ۔