کراچی (سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان مخالف نعروں، دہشتگردی اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق مدعی مقدمہ کی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ سماعت کے موقع پر سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، گلفراز خٹک و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ مدعی مقدمہ عبد الغفار نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر ڈیوٹی دے رہا ہوں،بیان دینے اور جرح کے لئے تیار نہیں۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی استدعا پر سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔