اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام جس میں امیر اور غریب کیلئے دو الگ الگ معیار ہیں کے خلاف شروع سے ہی ہماری جدوجہد ہے اور اس فرسودہ نظام کے خلاف ہم نے پہلے لڑائی کی تھی اب بھی جنگ کریں گے ۔ گزشتہ روزاپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے تاکہ امیر اور غریب کو یکساں انصاف میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے 72 سالوں سے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دو نہیں ایک پاکستان ہوگا جہاں سب برابر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ، اس کی بدولت ابو (نواز)، چچا (شہباز) وہاں جا رہے ہیں جہاں اشتہاری رشتے دار اور لوٹی ہوئی دولت ہے ، چچا آتے جاتے رہیں گے یہ پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف مریم نواز کر سکتی ہیں۔