لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک میں فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاپسندی کو پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں‘ پوری قوم کو متحد ہو کر ایسے انتہاپسند عناصر کے سامنے کھڑا ہونا ہو گا‘ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے داتا دربار مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں‘ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور نبی کریم ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ‘ مرزا مردود کے ماننے والوں کو ہر محاذ پر شکست دینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانا ہونگے ، وطن عزیز میں انبیائکرام‘ اہل بیت و صحابہ کرام اور مقدس ہستیوں کے حوالے سے قوانین موجود ہیں جن پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں‘ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مودی سرکار کے خلاف ایکشن لیں۔ پیر سید عرفان مشہدی نے فضائل اہل بیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج سیدہ کائنات کی شان میں ایک گستاخ زبان درازی کر رہا ہے ، سمجھانے پر الٹا ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس گستاخ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ مسلمانوں کے زخمی دِلوں کو قرار مل سکے ۔