لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمدزوار بہادر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ملازم حفیظ شیخ سے بچایا جائے ۔ وزیر اعظم اگر پاکستان اور قوم کا بھلا چاہتے ہیں تو ایمپورٹیڈ وزیرخزانہ سے پاکستانی خزانہ کو محفوظ رکھا جائے حفیظ شیخ اور ان جیسے وزرائے خزانہ نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا اور گزشتہ 10 سالوں میں ملک کو تاریخ کے بدترین بوجھ تلے دبا دیا ۔اس وقت حالت یہ ہے کہ پاکستانی قوم ان قرضوں کی سود کی رقم بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہے ۔