لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنما سیما انوار نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو گئے ، اپوزیشن کے دھرنے کا مقصد عوام سے عام ا نتخابات میں شکست کا بدلہ لینا ہے ، وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہیں انکے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ہے ، انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔