لاہور( شوبز ڈیسک) بھنگڑا سٹارملکو نے سرائے عالمگیر میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ میوزیکل شو میں پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق بھنگڑا سٹار ملکو نے سرائے عالمگیر کے نیو میٹر وسٹی میں زبردست گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور انہیں سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے او رلڑکیاں موجود تھے جو گلوکار ملکو کی پرفارمنس پر ان کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے رہے ۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے ملکو کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ لڑکے اور لڑکیاں گلوکار کے گانوں پر جھومتے بھی رہے اور منچلے ڈانس کرنے میں مصروف رہے ۔