مکرمی !کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے اس کے لئے سب کو ذاتی مفاد ات کو پس پشت ڈالتے ہوئے محض پاکستان کا سوچ کر فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ کل کو آنے والی نسلیں ہمیں موردالزام نہ ٹھہرائیں کہ ہم نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔عوام کو بھی کھلے دل کے ساتھ اس فیصلے کی تائید کرنی چاہیے اور وقتی نقصان کو برداشت کرتے ہوئے مستقل کے فوائد کا سوچ کر اپنے مقامی و قومی لیڈران کو اس حوالے سے آواز بلند کرنے اور عملی اقدامات کی جانب راغب کریں تاکہ پانی جیسی اہم نعمت ہر لحاظ سے سود مند ثابت ہو۔ اس حوالے سے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ (ذوالفقار علی بخاری، روالپنڈی)