ملتان( این این آئی )پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سرا کا بینک اکائونٹ کھل گیا۔ترجمان نجی بینک کے مطابق منظور نامی خواجہ سرا کا ملتان کی برانچ میں زندگی آسان اکائونٹ کھولا گیا ہے مزید برانچیں بھی خواہش مند خواجہ سرائوں کے اکائونٹ کھولیں گی۔خواجہ سرا ء منظور نے کہا کہ ہم لوگوں کا اپنے پیسے حفاظت سے رکھنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا میں نے ایک ہزار روپے سے اپنا بنک اکائونٹ کھولا ، بہت خوش ہوں۔