لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشخالی پائیدار جمہوری نظام کے ذریے ہی ممکن ہے ، فاشٹ آمریت سے صرف محدود تعداد ہی فائدہ حاصل کرتی ہے اور باقی اکثریت طبقاتی تفریق میں بٹ جاتی ہے جن کو روزی روٹی کمانے کیلئے بھر پور جدوجہد کرنی پڑتی ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام کا معاشی قتل کرکے انہیں مہنگائی کے سمندر میں غرق کردیا ہے ،لنگر خانے قائم کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، بیروزگاری کے خاتمے پر عملی اقدامات کیے جانے چاہیے تھے ،پہلے ادویات کی قیمتوں میں چپکے سے اضافہ کیا گیا اور اب بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس سے 99فی صد کا معاشی استحصال ہوگا،عوام کے منتخب نمائندوں کا کام پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی ترجمانی کرنا ہے مگر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی ایسے قوانین قوانین کو منظور کروانے میں پیش پیش نظر آتے ہیں جن میں صرف ان کا ہی مفاد پیش نظر ہوجس کے بعد عوام کو سہولیات کے لئے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے ۔