لاہور ( پ ر ) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ، عمران خان کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس نہیں ہے ، کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں کر پشن کاخا تمہ حکومت کی پہلی تر جیح ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور کر پشن جیسے جرم ناقابل معافی ہیں ۔