کراچی ( کامرس رپورٹر)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 55کروڑ، 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہو ا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 57کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالرز موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر آٹھ ارب 26کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر سات ارب 31کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں۔