مکرمی ! ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے حکومت کو ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کرنے کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور انڈسٹریلائزیشن پر توجہ دینا ہوگی صنعتوں کے لئے توانائی کی اشدت ضرورت ہے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے پیدا وار میں کمیکے علاوہ ہزاروں مزدوروں کے بے روز گار ختم ہونے کا خدشہ ہے موجودہ حکومت نے ہر چیز مہنگی کردی ہے خصوصاََبجلی اور گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔گزشتہ حکومت کے دور میں پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں مہینے میں ایک مرتبہ ردو بدل ہوتا تھا مگر موجود حکومت مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے عام صارف کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود عوام کو دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ۔ ملک کی معاشی حالت اورغیر ملکی قرضوں نے ہر چیز تباہ کر کے رکھ دی ہے حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے اس میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا نہ ملازمتیں ملیں اور نہ ہی مہنگائی کا خاتمہ ہوا عوام بدحالی اور غربت کا شکار ہو چکی ہے ۔ ملک میں نہ تو نئی صنعتیں لگ رہی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ حکومت صرف زبانی ترقی کے دعوے کر رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ (شیخ امتیاز حسین ، کراچی)