اسلام آباد(آن لائن) دسمبر2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 4.92فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر2019ء کے دوران مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات 40.8ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ دسمبر2018ء میں برآمدات کا حجم 38.9ملین ڈالر رہا تھا۔ اسطرح دسمبر2018ء کے مقابلہ میں دسمبر2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر یعنی 5فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔