کراچی (کلچرل رپورٹر) ملٹی پلیکس سینماانڈسٹری میں مزید جدت آنے لگی، ساحل سمندر سے قریب نیو پلیکس سینمائنے کھلے آسمان کے نیچے سمندر کی قدرتی ٹھنڈی ہواوں کے سنگ پُرفضا مقام آرام دہ نشتوں پر خوبصورت فیملی ماحول اور سروس کے ساتھ شہریوں کو فلم دیکھنے کی سہولت میسر کر دی ۔اپنی نوعیت کا شہر کراچی کا پاکستان میں پہلا ملٹی پلیکس اسٹائل اوپن تھیٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں مختلف اوقات میں فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں البتہ فلم کا ٹکٹ تقریبا ڈبل رکھا گیا ہے جو کہ ایک عام شہری کی پہنچ سے دور ہے ۔