ملتان( سپورٹس ڈیسک) ملتان سلطان نے اپنے گھر میں پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم نے 14.5اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔، ۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کا گزشتہ روز ملتان میں آغاز ہوا۔ پہلی بار ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی طرف سے ٹوم برنٹن کو محمد عرفان نے صرف چار رنز پر آئوٹ کر دیا۔ کامران اکمل 15 رنز پر سہیل تنویر کا شکار بنے ۔ حیدر علی نے شاندار 47 رنز بنائے اور آخر سہیل تنویر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے ۔شعیب ملک کا بلا ملتان میں بھی چپ رہا۔ پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں صرف 123 رنز ہی بنا سکی۔ محمد عرفان نے دو ، سہیل تنویر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، ونس 5 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ، کپتان شان مسعود بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے ۔ریلی روسو اور خوشدل شاہ نے شاندار باری کھیلتے ہوئے سکور آگے بڑھایا اور 15 اوورز میں 124 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ریلی روسو نے 42 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 43 سکور کئے ۔