راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی )اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2لاوارث بچوں نے سول ایوی ایشن ، ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور دیگر اداروں کوامتحان میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاوگی مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی انعام اﷲ کی فیملی تین گاڑیوں میں ایک مہمان کو الوداع کرنے ایئرپورٹ آئی،جب مہمان کوالوداع کرنے کے بعدفیملی واپس گھرلوٹی دوانعام اﷲ کے دوبچے ایئرپورٹ پرہی رہ گئے ،انعام اﷲ کی فیملی کوبچوں کواس وقت پتہ چلاجب وہ واپس اپنے گھر پہنچے ، ادھر ائیر پورٹ پر تعینات عملہ بچوں کے والدین کی تلاش کیلئے اعلانات کرواتارہا، بعدازاں بچوں کے بتائے جانے پر انکے والدین سے رابطہ کیاگیاجو واپس آکر بچوں کو لے گئے ، والد انعام اﷲ نے بچوں کی حفاظت کرنے پر سول ایوی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔