کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز نے گوادرکے جنوب مغرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولزکے دوران پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرکے منشیات سے بھری کشتی پکڑلی ہے ۔ کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 25.8کروڑ اور وزن1290کلوگرام ہے ۔ برآمدشدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی۔پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی اینٹی نارکوٹکس آپریشن اور منشیات کی ضبطی ملکی بحری حدود کے دفاع، بحری قذاقی، سمندری دہشت گردی، منشیات،ہتھیاروں اور انسانی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے ۔پاک بحریہ کا فلیٹ ملکی سمندری حدود اور ساحلی پٹی کی بھرپور میری ٹائم اور فضائی نگرانی کر رہا ہے ۔پاک بحر یہ اور میری ٹائم ملکی سمندری حدود میں امن و امان کے نفاذکیلئے قومی اوربین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔