لاہور (نمائندہ خصوصی سے ،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کا پورا ٹرک مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر بھیج دیا ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک کے ملازمین نے گھر کی گھنٹی بجا کر کہا کہ میڈم آٹا لے لو، آٹے سے بھرا ٹرک آپکے گھر کے باہر کھڑا ہے ۔ محکمہ خوراک کا موقف ہے کہ عظمیٰ بخاری نے ٹی وی ٹاک شو میں کہا تھا کہ آٹے کا شدید بحران ہے ، اگر بحران نہیں تو میرے گھر بھی آٹا بھجوا دو اور آٹے سے بھرا ٹرک انکی خواہش کے مطابق بھیجا ۔ عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں ۔پنجاب حکومت کے کہنے پر فوڈ اہلکاروں نے آٹے کے 30،40تھیلے رکھ دیئے اورمیرے گھر کے باہر تماشا لگایا اور اوچھی حرکت کی گئی ۔نالائقو غریب عوام آٹا مانگ رہے ان کو دو ۔اگر ہم نے ہی نا اہل حکومت کو بتانا ہے کہ آٹا کہاں کہاں نہیں مل رہا تو یہ استعفے دیں اور گھر چلے جائیں۔بزدار حکومت کو اسکی نالائقی اور نا اہلی کا آئینہ دیکھانے پر ہوش آتی ہے ۔ میں نے کنٹرولر فوڈ کو کہا میرے گھر کے باہر تماشا کیوں کررہے ہیں۔تو کنٹرولر نے معذرت کی اور کہا ٹرک ہٹوالیتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری ،آٹا ٹرک