لندن ( نیٹ نیوز) میگھن اور ہیری نے اپنے تعلقات کئی ماہ تک چھپائے تھے ، انہیں معلوم تھا کہ دنیا کو جیسے ہی معلوم ہوگا تو ان کیلئے دنیا بدل چکی ہوگی، شہزادہ ہیری کینیڈا چلے گئے اور اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے لگے اور امریکی اداکارہ میگھن ان کے کینسنگٹن پیلس کاٹج میں رہیں۔ تاہم ان کے تعلقات کی خبر لیک ہوگئی۔ سکوبی اور ڈیورینڈ کی نئی کتاب ’’فائنڈنگ فریڈم‘‘ میں ہیری اور میگھن کے تعلقات کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں، کتاب اگلے ماہ شائع ہوگی تاہم ٹائمز نے اس کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ کتاب میں لکھا گیا کہ ٹورنٹو میں اس رات ہیری بہت خوش تھا۔ تاہم ہیری کو کینسنگٹن پیلس سے اس کے ساتھی کی کال آئی اور یہ اچھی خبر نہیں تھی۔ ایک اخبار ان کے تعلقات کی خبر کیلئے سرگردا ں تھا۔ ان کے پاس سوچنے کا وقت بہت کم تھا اور فوٹو گرافروں کا سامنا کرنے کیلئے بھی ان کے پاس بہت کم وقت تھا۔ میگھن بھی نروس تھی ، ایک شاہی خاندان کے فرد کے ساتھ تعلقات کے بعد ملنے والی شہرت سے میگھن کو ایک طرح سے دھچکا لگا تھا۔ اس سے قبل وہ صرف سیٹ اور ریڈ کارپٹ پر کیمروں کا سامنا کر چکی تھیں، اب انہیں سکیورٹی مسائل کا بھی سامنا تھا، ایک فوٹو گرافر نے پچھلے باغ کے جنگلے سے اندر آکر تصویر لینے کیلئے میگھن کی کار کے قریب انتظار کر نے لگا ۔یہ دیکھ کر میگھن خوفزدہ ہوگئی اور پولیس کو بلا لیا ۔