دبئی(اسپورٹس ڈیسک) ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹونٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے ۔ اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز فائونڈیشن کے صدر ڈیم لوئس مارٹن نے کہا کہ آج کا دن خواتین کی کرکٹ کا بہت بڑا دن ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ خواتین کھلاڑی اپنی بھر پور صلاحیتوں سے کامن ویلتھ گیمز کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو دن رات کرکٹ کی ترقی کیلئے کام میں مگن ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 1998 میں آخری مرتبہ ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلی گئی تھی۔ دوسری طرف انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن نے بھی قومی ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔